اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کو موثر انداز میں چلا رہے ہیں جس سے سینیٹ کے پلیٹ فارم سے قانون سازی میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خواہشمند کیوں ہیں جبکہ …
سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جولائی (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایوان کو موثر انداز میں چلا رہے ہیں جس سے سینیٹ کے پلیٹ فارم سے قانون سازی میں معاونت حاصل ہو رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کی جماعتیں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کی خواہشمند کیوں ہیں جبکہ وہ قومی مفاد میں بہترین کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلافکی جماعتیں اپنی قیادت کو احتساب کے عمل سے بچانے کےلئے دباﺅ ڈالنے کی خاطر ایسے اقدامات کررہی ہیں جو بدعنوانی کے الزامات پر جیلوں میںہے۔ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے صادق سنجرانی کی اس لئے حمایت کی تھی کیونکہ ہم چیئرمین سینٹ بلوچستان سے منتخب کرانا چاہتے تھے،








