سینیٹ نے ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل 2025 منظور کر لیا

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سینیٹ نے ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل 2025 بعض ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ٹرانسفر آف ریلویز آرڈر 1962 میں مزید ترمیم کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق منظور کیا گیا۔ فاروق ایچ نائیک نے بل میں بعض ترامیم تجویز کیں …

اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):سینیٹ نے ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) بل 2025 بعض ترامیم کے ساتھ منظور کر لیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے ٹرانسفر آف ریلویز آرڈر 1962 میں مزید ترمیم کے لئے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق منظور کیا گیا۔ فاروق ایچ نائیک نے بل میں بعض ترامیم تجویز کیں جنہیں ایوان نے منظور کرلیا۔بل کے اغراض و مقاصد کے بیان کے مطابق ٹرانسفر آف ریلویز آرڈر 1962 (صدارتی آرڈر نمبر 33 برائے 1962) میں ٹرانسفر آف ریلویز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 (ایکس آف 2025) کے ذریعے بعض ترامیم تجویز کی گئی تھیں جنہیں اب باقاعدہ قانون کی شکل دینے کے لئے بل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ترمیم کا مقصد ریلوے کے شعبے میں ٹریک ایکسس کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے جو علاقائی روابط کے فروغ کے ذریعے ملکی معاشی ترقی کے لئے نہایت ضروری قرار دیا گیا ہے۔مزید برآں وفاقی حکومت پر مالی بوجھ کم کرنے کے لئے بعض اختیارات ریلوے بورڈ کو منتقل کئے گئے ہیں جن میں نئی ریلوے لائن کی تعمیر یا کسی موجودہ لائن کو ختم کرنے کا اختیار بھی شامل ہے۔ یہ ترامیم سپریم کورٹ کے مصطفیٰ امپیکس کیس (PLD 2016 SC 808) کے تناظر میں کی گئی ہیں۔ایوان کے ارکان نے بل کو ریلوے کے نظام میں اصلاحات اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔