اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور جلد ہی عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات دکھائی دیں گے ، ہمیں احساس ہے کہ عام آدمی کے لئے اخراجات اور …
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید خان کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کے چیئرمین و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے اور جلد ہی عوام کو حکومت کی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات دکھائی دیں گے ، ہمیں احساس ہے کہ عام آدمی کے لئے اخراجات اور آمدنی کے توازن کو برقرار رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں۔ جمعہ کو اے پی پی سے گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ سرکاری نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی )کی ری ماڈیولنگ، ویڈیو نیوز سروس کے لئے ویب ٹی وی اور ادارے کی ڈیجٹلائزیشن حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ یہ ادارہ مستقبل میں جدید دور کے تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنی شناخت بنائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ڈیجٹلائزیشن کا دور ہے اورہم اے پی پی کی ڈیجٹلائزیشن کے آغاز کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہیں اورچاہتے ہیں کہ اس کے ساتھ ساتھ موبائل ٹیکنالوجی کی طرف بھی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کا امیج دنیا بھر میں لے جانا ہے، ہمارا مین سٹریم میڈیا ان موضوعات پر بھی توجہ دے جیسا کہ حسن سدپارہ نے دنیا کی چھ بلند ترین چوٹیاں سر کیں اور بلندیوں کو چھوا اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کیلئے ایسے پروگرام ترتیب دیں جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ آگے بڑھ کر ملک و قوم کا نام روشن کریں اور اس کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ خبری مواد میں جدت ہو ، مختصر ہو تو انفارمیشن کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہ سکتے۔








