اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) نئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے پیر کو یہاں وزارت کے افسروں،مختلف محکموں اور کارپوریشنوں کے سربراہوں کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ انہوں نے وزارت اطلاعات کے افسران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ افسران حکومتی پالیسیوں کو موثر طورپر آگے لے جانے کیلئے ٹیم کی طرح کام کریں، سیکرٹری اطلاعات …
سیکرٹری اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ شعیب احمد کا وزارت کے افسروں،مختلف محکموں اور کارپوریشنوں کے سربراہوں کے ساتھ تعارفی ملاقات میں اظہار خیال
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 مارچ (اے پی پی) نئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات وقومی ورثہ شعیب احمد صدیقی نے پیر کو یہاں وزارت کے افسروں،مختلف محکموں اور کارپوریشنوں کے سربراہوں کے ساتھ تعارفی ملاقات کی۔ انہوں نے وزارت اطلاعات کے افسران کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ افسران حکومتی پالیسیوں کو موثر طورپر آگے لے جانے کیلئے ٹیم کی طرح کام کریں، سیکرٹری اطلاعات نے ملک کے تشخص اور عوام کی امیدوں کے حوالہ سے حکومت کے کاموں کے سلسلہ میں وزارت اور اس کے اداروں کی اہمیت اجاگر کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور اس کے مختلف محکمے، تاریخی طور بڑے اہم ہیں اور ہم سب کا ان اداروں بشمول پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کے ساتھ تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد مختلف اداروں کا دورہ کریں گے اور متعلقہ ٹیم ممبرز کو اعتماد اور رہنمائی فراہم کریں گے۔ سیکرٹری اطلاعات نے میڈیا کے ساتھ تعلقات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس شعبہ میں پروفیشنلز کے ساتھ خوشگوار ماحول کو فروغ دینا ہے۔







