سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ نتائج کی تیاری میں تاخیر کوئی سازش نہیں اور نہ ہی نتائج پر اثر انداز ہو رہے ہیں، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم دباﺅ پڑنے سے بیٹھ گیا جس کے بعد ریٹرننگ افسران کو پریزائیڈنگ افسران سے حاصل کردہ نتائج مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن بھجوانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ گزشتہ …

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ نتائج کی تیاری میں تاخیر کوئی سازش نہیں اور نہ ہی نتائج پر اثر انداز ہو رہے ہیں، رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم دباﺅ پڑنے سے بیٹھ گیا جس کے بعد ریٹرننگ افسران کو پریزائیڈنگ افسران سے حاصل کردہ نتائج مینوئل طریقے سے الیکشن کمیشن بھجوانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ گزشتہ شب الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ پوری قوم عام انتخابات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے، قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ آر ٹی ایس سسٹم بیٹھ جانے کی وجہ سے صرف 25 ہزار پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج منتقل ہو سکے۔

مزید خبریں