بھارتی مظالم کا شکار کشمیری حق خود ارادیت کیلئے جائزجدوجہد میں امت مسلہ کی حمایت کے متمنی ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے 150سے زائد کشمیری نوجوان بصارت سے محروم کردیئے گئے، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی او آئی سی کے سفیروں کو بریفنگ اسلام آباد ۔ 13 جون …
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی او آئی سی کے سفیروں کو بریفنگ

مزید خبریں
بھارتی مظالم کا شکار کشمیری حق خود ارادیت کیلئے جائزجدوجہد میں امت مسلہ کی حمایت کے متمنی ہیں، بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے 150سے زائد کشمیری نوجوان بصارت سے محروم کردیئے گئے، بھارت ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی او آئی سی کے سفیروں کو بریفنگ
اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کا شکار کشمیری حق خود ارادیت کیلئے جائزجدوجہد میں امت مسلہ کی حمایت کے متمنی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے یہ بات منگل کو یہاں پاکستان میں تعینات او آئی سی کے سفیروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق اور بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوںکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ سیکرٹری خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی جس میں اب تک دو سو بے گناہ کشمیری شہید اور بیس ہزارسے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ بھارتی فورسز کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے 150سے زائد کشمیری نوجوان بصارت سے محروم کردیئے گئے۔ سیکرٹری خارجہ نے او آئی سی کے سفیروں کی توجہ بیگناہ کشمیریوں کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرنے کے واقعہ کی جانب بھی مبذول کرائی اور کہا کہ یہ واقعہ انسانی وقار کے بھارتی دعووں کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام حق خود ارادیت کیلئے جائزجدوجہد میں امت مسلہ کی حمایت کے متمنی ہیں۔








