سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ترکی کے نامزد سفیر کی ملاقات

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے پاکستان میں ترکی کے نامزد سفیر مہمت پاساکی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے ترکی کے سفیر سے گفتگو کرتےہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، کثیر جہتی برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان اور ترکی کے کامیاب ساتویں ہائی لیول سٹریٹجک کوآپریشن کونسل کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں ملکوں کی سٹریٹجک شراکت داری کو نئی سطح پر لے جانے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔