سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ

راولپنڈی۔ 02 فروری (اے پی پی) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس دفاعی آلات کی مینوفیکچرنگ اور ہوا بازی کی سہولیات سے مکمل لیس ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ …

راولپنڈی۔ 02 فروری (اے پی پی) سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس دفاعی آلات کی مینوفیکچرنگ اور ہوا بازی کی سہولیات سے مکمل لیس ہے ۔وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق جمعرات کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کا دورہ کیا ۔چیئرمین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ ایئر مارشل ارشد ملک نے سیکرٹری دفاع کا پی اے سی پہنچنے پر خیر مقدم کیا ۔اجلاس کے بعد سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید ضمیر الحسن نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس میں قائم مختلف فیکٹریوں کا دورہ کیا ۔پی اے سی کامرہ پاک فضائیہ کے لئے موثر کنٹرول اور آپریشنل اثاثوں کی بحالی کے لئے ایک تنظیم کا کام کر تا ہے ۔

Leave a Reply