سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارج کو ہلاک کر دیا

راولپنڈی ۔19نومبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طور …

راولپنڈی ۔19نومبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے چار خوارج کو ہلاک کر دیا۔بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر مبنی کارروائی کی۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طور پر نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک خارجی کو ہلاک کر دیا۔ضلع شمالی وزیرستان کے علاقوں سپن وام اور ذاکر خیل میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیوں میں مزید دو خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز نے ایک اور خارجی کو ہلاک کردیا۔

ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور ہتھیار بھی برآمد ہوئے۔یہ دہشتگردان علاقوں میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کی کارروائیاجاری ہیں تاکہ کسی بھی دوسرے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی موجودگی کوختم کیا جا سکے۔سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظور کردہ حکمتِ عملی "عزمِ استحکام” کے تحت ملکی اور غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خلاف مہم پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گی۔