سی ایم پنجاب انٹر ڈویژنل کبڈی چیمپئن شپ 16 جون سے شروع ہو گی

یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئین شپ 16 تا 18 جون کو لاہور میں منعقد ہو گی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات کی روشنی میں منعقدہ چیمپئن شپ کیلئے سرگودھا ڈویژن کی ٹیم تشکیل دینے کے حوالہ سے

سرگودھا۔ 08 جون (اے پی پی):یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام چیف منسٹر پنجاب انٹر ڈویژن کبڈی چیمپئین شپ 16 تا 18 جون کو لاہور میں منعقد ہو گی۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایات کی روشنی میں منعقدہ چیمپئن شپ کیلئے سرگودھا ڈویژن کی ٹیم تشکیل دینے کے حوالہ سے 9 جون کو 3 بجے سہ پہر سرگودھا سٹیڈیم میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جا رھا ہے جس میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، میانوالی، بھکر اور خوشاب کے مستقل رھائشی کھلاڑی اپنے اصل شناختی کارڈ / فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ساتھ حصہ لے سکتے ہیں۔ محکمانہ کھلاڑی اپنے محکمہ سے این او سی لیکر ٹرائلز میں حصہ لے سکتے ہیں۔

ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا رانا ندیم انجم کے مطابق سیکرٹری یوتھ افئیرز اینڈ سپورٹس پنجاب فضل الرحمٰن اور ڈائیریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز پنجاب طارق قریشی کی روشنی میں غیر جانبدار سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو منعقدہ ٹرائلز کےبعد سرگودھا ڈویژن کی بہترین کبڈی ٹیم کا انتخاب کرے گی۔ یہ ٹیم لاہور میں ہونے والی مذکورہ چیمپئین شپ می حصہ لے گی۔ رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر سرگودھا نے مزید کہا کہ اس قسم کے کھیلوں کے انعقاد سے روایتی کھیلوں کو بھرپور فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ملے گا۔