سربراہ لاہور پولیس(سی سی پی او)بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
سی سی پی او لاہور کی زیر صدارت اجلاس،چینی شہریوں کے سکیورٹی اقدامات اور افغان باشندوں کے انخلا کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
لاہور۔3جولائی (اے پی پی):سربراہ لاہور پولیس(سی سی پی او)بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چینی شہریوں کی رہائش گاہوں اور ورکنگ سائٹس کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان کےمطابق سی سی پی او نے صوبائی دارالحکومت میں قائم قونصل خانوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کے عمل پر پیش رفت کابھی جائزہ لیا گیا۔ سی سی پی او نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تا کہ حکومتی پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید، ایس ایس پی آپریشنزتوقیر محمد نعیم اور تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔








