لاہور۔12فروری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ماڈل ٹائون اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی، کرائم کنٹرول، تفتیش کے معیار اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انہوں نے حساس اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی …
سی سی پی او لاہور کے زیرِ صدارت اجلاس، اہم مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
لاہور۔12فروری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیرِ صدارت ماڈل ٹائون اور کینٹ ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں ڈویژنز کی مجموعی کارکردگی، کرائم کنٹرول، تفتیش کے معیار اور دیگر پیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انہوں نے حساس اور اہم مقامات کی سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں قیامِ امن اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ قانون شکن عناصر کے خلاف خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر باقاعدگی سے کامبنگ آپریشنز کیے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقدمات مضبوط شہادتوں کی بنیاد پر تیار کیے جائیں تاکہ عدالتوں میں موثر پیروی ممکن ہو اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔
سی سی پی او لاہور نے قماربازی اور دیگر سوشل کرائمز کی روک تھام یقینی بنانے اور فورس کو اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈی آئی جی (ایڈمن) عمران کشور، ڈی آئی جی (انوسٹی گیشن) ذیشان رضاسمیت ایس پیز، اے ایس پیز، سرکل افسران، ایس ایچ اوزنے شرکت کی ۔








