لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):سی ٹی ڈی پنجاب نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’’را ‘‘ کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد کرلیاہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گردوں کو لاہور، فیصل آباد اور …
سی ٹی ڈی پنجاب کی کامیاب کارروائی،بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کے 12 دہشت گرد گرفتار

مزید خبریں
لاہور۔8دسمبر (اے پی پی):سی ٹی ڈی پنجاب نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’’را ‘‘ کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز بارودی مواد برآمد کرلیاہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘سے تعلق رکھنے والے بارہ دہشت گردوں کو لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے گرفتار کیا، دہشت گرد پنجاب میں خوف وہراس پھیلانے کے ساتھ مذہبی منافرت بھی پھیلانا چاہتے تھے۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی جو کہ انڈیا سے ’’را ‘‘ آپریٹ کر رہا تھا ، کی تحقیقات کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد ایجنسی ’’را ‘‘ کے لیے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں کام کرنے والے 12 دہشت گردوں کو بارودی مواد اور اسلحہ سمیت گرفتار کیاگیاہے۔دہشت گرد مختلف شہروں میں حساس مقامات اور عبادت گاہوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے، جس کے لئے دہشت گرد حساس مقامات اور عبادت گاہوں کی ویڈیو بناکر بذریعہ واٹس ایپ را کو سینڈ کرتے تھے ۔
لاہور سے گرفتار دہشت گردوں میں سکدیپ سنگھ ،عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، سرفراز اورعثمان جبکہ فیصل آباد سے دانش شامل ہے۔دہشت گردوں کے قبضے سے7 آئی ای ڈی بم،2 ڈیٹونیٹر،102 فٹ فیوز وائر، دھماکہ خیز مواد اسلحہ ،موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔








