سی پیک سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبرپختونخوابھی مستفیدہورہاہے،ماروی میمن

پشاور۔27دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرمملکت اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن دہشتگردی کا خاتمہ ضرورہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو بونیرکے علاقہ چناڑمیں مسلم لیگ ن کے رہنما سرزمین خان کے حجرے میں …

پشاور۔27دسمبر(اے پی پی)وفاقی وزیرمملکت اور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوا کے عوام نے بھی بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ایک دن دہشتگردی کا خاتمہ ضرورہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کو بونیرکے علاقہ چناڑمیں مسلم لیگ ن کے رہنما سرزمین خان کے حجرے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کے دوران کیاجس میں مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے علاوہ عوام کی کثیرتعداد موجود تھی۔ماروی میمن نے کہاکہ سی پیک سے دوسرے صوبوں کی طرح خیبرپختونخوابھی مستفیدہورہاہے جہاں پر اس منصوبے کے تحت نئی سڑکیں بنوائی ہیں اور اس منصوبے سے خیبرپختونخواکی محرومیوں کاازالہ ہوگا،انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مخالفین کے پروپیگنڈے میں کوئی حقیقت نہیں ہے

مزید خبریں

Leave a Reply