ہانگ کانگ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کو تجارت کرنے اور توانائی کی برآمد کے مواقع میسر آئیں گے کیونکہ اس منصوبہ کے تحت ان ممالک کو آپس میں ملانے والی شروعات اور ون بیلٹ اینڈ روڈ سے ان ممالک میں مواصلاتی روابط …
سی پیک سے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارت کرنے اور توانائی کی برآمد کے مواقع میسر آئیں گے چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالدکا ہانگ کانگ میں ون بیلٹ اینڈ روڈ انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب

مزید خبریں
ہانگ کانگ ۔ 04 نومبر (اے پی پی) چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری( سی پیک) سے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے رکن ممالک کو تجارت کرنے اور توانائی کی برآمد کے مواقع میسر آئیں گے کیونکہ اس منصوبہ کے تحت ان ممالک کو آپس میں ملانے والی شروعات اور ون بیلٹ اینڈ روڈ سے ان ممالک میں مواصلاتی روابط قائم ہوں گے۔ ہانگ کانگ میں ون بیلٹ اینڈ روڈ انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے سفیر مسعود خالد نے کہا کہ ون بیلٹ اینڈ روڈ کی شروعات علاقائی اور بین الاقوامی روابط کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ اور تاریخی شاہراہ ریشم کی طرح اس سے بھی باہمی تعاون اور خوشحالی لانے والے تعاون کی نئی نئی راہیں کھلیں گی۔ اور یہ منصوبہ مختلف خطوں کو آپس میں ملا کر تہذیبوں کے مابین فاصلے کم کردے گا۔








