اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کولوتارڑ میں سوئی گیس پریشر کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے شاندار منصوبہ میں اب دنیا بھر کے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس عظیم منصوبے …
سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان کی تقدیر بدل جائے گی۔ حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کولوتارڑ میں سوئی گیس پریشر کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے شاندار منصوبہ میں اب دنیا بھر کے ممالک دلچسپی لے رہے ہیں۔ اس عظیم منصوبے کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو جاتا ہے۔ آج پاکستان کی معیشت بین الاقوامی اداروں کے مطابق اےشیاءمیں تیز رفتار ترقی کر رہی ہے۔ پاکستان نے معیشت کے میدان میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ وزےر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک روز بروز ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔








