سی پیک منصوبہ کے تحت ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹروے کا تعمیراتی کام جون2020ء میں مکمل ہوگا

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت 12758ملین روپے کی لاگت کے مغربی روٹس کا اہم حصہ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹروے پر تعمیراتی کام جون2020ء میں مکمل ہوجائے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہکلہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان کے سفر کی مسافت میں کمی آئے گی اور پنجاب …

اسلام آباد ۔05 دسمبر (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ کے تحت 12758ملین روپے کی لاگت کے مغربی روٹس کا اہم حصہ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹروے پر تعمیراتی کام جون2020ء میں مکمل ہوجائے گا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق ہکلہ۔ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کی تعمیر سے اسلام آباد تا ڈیرہ اسماعیل خان کے سفر کی مسافت میں کمی آئے گی اور پنجاب وخیبر پختونخوا کے دورافتادہ اور ترقی پذیر علاقوں میں بھی بہتری آئے گی۔285کلومیٹر طویل موٹروے کا آغاز پشاور۔اسلام آباد موٹروے پر فتح جھنگ انٹرچینج کے قریب ہکلہ کے مقام سے ہوتا ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان میں یاریک کے قریب ختم ہوتا ہے۔چار لائنوں کے اس موٹروے کو چھ لائن کرنے کی گنجائش بھی ہے۔ اس موٹروے پر 12758ملین روپے کی لاگت آئے گی جو پی ڈی ایس پی میں شامل ہے اور اس پراجیکٹ کی 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔