سی پیک میں برطانوی شرکت سے متعلق لندن میں بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد کانفرنس میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز، برطانیہ پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژیاﺅ منگ کے علاوہ تینوں ممالک کے سینئر حکام کی شرکت اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی …
سی پیک میں برطانوی شرکت سے متعلق لندن میں بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد

مزید خبریں
سی پیک میں برطانوی شرکت سے متعلق لندن میں بزنس گول میز کانفرنس کا انعقاد
کانفرنس میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز، برطانیہ پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژیاﺅ منگ کے علاوہ تینوں ممالک کے سینئر حکام کی شرکت
اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک ) میں برطانوی شرکت سے متعلق بزنس گول میز کانفرنس گذشتہ روز لندن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کا اہتمام محکمہ برائے انٹرنیشنل ٹریڈ فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس لندن نے کیا تھا۔ کانفرنس میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تجارت گریگ ہینڈز، برطانیہ پاکستان کے ہائی کمشنر سیّد ابن عباس، پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو، برطانیہ میں چین کے سفیر لیو ژیاﺅ منگ کے علاوہ تینوں ممالک کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ حکام نے بتایا کہ سی پیک کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں، صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری سے مصنوعات میں اضافہ اور معیار میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے خطہ میں علاقائی روابط اور تعاون کو فروغ ملے گا، پاکستانی حکومت نے گذشتہ چار سالوں کے دوران معاشی اصلاحات اور امن و امان کی بحالی ممکن بنائی۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کی بدولت پاکستان کے پسماندہ علاقے ہی نہیں بلکہ خطہ کے غریب عوام بھی استفادہ کریں گے، اقتصادی راہداری خطہ بھر کے عوام کو باہم جوڑنے اور ان کی خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ سی پیک چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کی سب سے جدید ترین راہداری ہے جس کے ذریعے قدیم ترین سلک تجارتی راہداری کو جدید تجارتی تعلقات سے ہم آہنگ کرنا اور پورے ایشیائ، مشرق وسطیٰ اور یورپ میں مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کو جدید معیشت کی جانب تبدیل کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔







