اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ سی پیک کو کامیابی سے ہمکنا ر کرنے کے لیے ہم درپیش خطرات سے آگاہ رہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں‘ بحری شعبے میں موجود امکانات سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور اس سے جڑے چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کے لیے ایک موثر ، مضبوط اور خود کفیل …
سی پیک کو کامیابی سے ہمکنا ر کرنے کے لیے ہمیں درپیش خطرات سے آگاہ رہنا چاہیئے، ایڈمرل محمد ذکاءاللہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے کہا ہے کہ سی پیک کو کامیابی سے ہمکنا ر کرنے کے لیے ہم درپیش خطرات سے آگاہ رہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں‘ بحری شعبے میں موجود امکانات سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور اس سے جڑے چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کے لیے ایک موثر ، مضبوط اور خود کفیل بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ تیز رفتار اور جدید ترین میزائل کرافٹس کا حصول سمندر میں بروقت اور فوری رد عمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ضروری ہے جوکہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہ جمعہ کو پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر کردہ فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ پی این ایس ہمت کی کمیشننگ اور پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔ پی این ایس ہمت 63میٹر لمبی فاسٹ اٹیک کرافٹ ہے جو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ اس منصوبے کی ایک خصوصی اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں مقامی طورپر تیار کردہ میزائل سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس کرافٹ میں دیگر ہتھیار اور سینسر ز بھی نصب کیے گئے ہیں جن کی بدولت رفتار اور دشمن کے لیے خطرناک ہونے کے اعتبار سے اس کرافٹ کا کسی بھی جدید بحری ہتھیار سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔








