اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت نجی شعبہ کی شراکت سے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں نئے صنعتی شہر قائم کئے جائیں گے تاکہ سی پیک کے مستقبل کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ پنجاب کے نیو اکنامک سٹی اربن یونٹ پراجیکٹ کے منیجر علی آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت مقامی …
سی پیک کے تحت نجی شعبہ کی شراکت سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں نئے صنعتی شہر قائم کئے جائیں گے،علی آغا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت نجی شعبہ کی شراکت سے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں نئے صنعتی شہر قائم کئے جائیں گے تاکہ سی پیک کے مستقبل کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ پنجاب کے نیو اکنامک سٹی اربن یونٹ پراجیکٹ کے منیجر علی آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت مقامی صنعت کاروں اور کاروباری برادری کی مشاورت سے نئے صنعتی شہروں کی جلد از جلد تکمیل کو یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ صوبہ کے مختلف علاقوں میں نئے صنعتی شہروں کے قیام کے ساتھ ساتھ سی پیک یونیورسٹی اور سی پیک ٹیلی ویژن بھی قائم کئے جائیں گے جبکہ صنعتی علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لئے دریاﺅں اور دیگر آبی ذخائر سے پانی فراہم کیا جائے گا جو بورنگ کے پانی سے دس گنا سستا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نئے صنعتی علاقوں کی تعمیر کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں۔








