سی پیک کے تحت پاکستان کی صنعت کاری کو فروغ ملے گا،ماہرین سنٹر فار چائینہ اینڈ گلوبلائزیشن

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):سی پیک کے تحت پاکستان کی صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔سنٹر فار چائینہ اینڈ گلوبلائزیشن ماہرین کے مطابق سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور دونوں ممالک کی حکومتیں دو طرفہ عوام کے لئےاس کو کامیاب اور ایک رول ماڈل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ صنعتی ترقی پاکستان کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور معاشی ترقی کی ضرورت جو اب …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):سی پیک کے تحت پاکستان کی صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔سنٹر فار چائینہ اینڈ گلوبلائزیشن ماہرین کے مطابق سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور دونوں ممالک کی حکومتیں دو طرفہ عوام کے لئےاس کو کامیاب اور ایک رول ماڈل بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ صنعتی ترقی پاکستان کی ترجیحات میں سے ایک ہے اور معاشی ترقی کی ضرورت جو اب سی پیک کے تحت تیزی سے ظہور پذیر ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ٹیکس چھوٹ اور کاروباری افراد کو ٹیکس مراعات فراہم کرنے کےلئے پرکشش پالیسیاں متعارف کروائی ہیں اور صنعت کاری کے لئے سہولیات فراہم کرنے اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت صنعت کاری سے درآمدی بلوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک چینی کمپنی رشکئی ایس زیڈ میں 466 ملین ڈالر زکی سرمایہ کاری کرے گی جس سے مقامی آبادی کے لئے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ رشکئی ایس زیڈ سی پیک روٹ کے پہلے موڑ ، پشاور ، اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایم ایل ون کے ساتھ ملحقہ ہونے کی وجہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اس کے علاوہ یہ اہم مینوفکچرنگ بیس ہے جو اسے ایک پرکشش منزل بناتاہے۔ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کار مقامی اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئےاس میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزید خبریں