اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ، ایکسپریس وے ،گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوںپر کام جاری ہے ۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں خطیر رقم مختص کیا ہے،حکومت مالی سال کے بجٹ …
سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن، ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشل ائیر پورٹ اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، پلاننگ کمیشن
اسلام آباد ۔05 جولائی(اے پی پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت گوادر میں اہم منصوبوں میں گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن ، ایکسپریس وے ،گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ اورگوادر فری زون و پورٹ ڈیویلپمنٹ سمیت مختلف منصوبوںپر کام جاری ہے ۔ پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کےلئے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں خطیر رقم مختص کیا ہے،حکومت مالی سال کے بجٹ میں چین پاکستان اقتصادی رہداری کے منصوبے کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے تاکہ اس کی تکمیل سے ملک کی اقتصادی اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اہداف میں مدد حاصل کی جاسکے۔انہوں نے کہاکہگوادر بندرگاہ کی استطاعت بڑھانے کیلئے گوادر اپ گریڈیشن منصو بے جس میں موجودہ کثیر المقاصد ٹرمینل کی توسیع اور ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر ائر پورٹ پر کام تیز کرنے کیساتھ ساتھ گوادر میں واٹر سپلائی سکیم پر فوری کام شروع کرنےپر اتفاق کیا گیا گوادر شہر کو منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کرنے کیلئے گوادرماسٹرپلان پر بھی کام ہورہاہے ۔









