اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے تحت 8.2ارب ڈالر سے پاکستان ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال شروع کیا جائے گا جس کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر تین مرحلوں میں عملد ر آمد کیا جائے گا، اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی ، کوٹری ، حید …
سی پیک کے تحت 8.2 ارب ڈالر سے ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال شروع کیا جائے گا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کے تحت 8.2ارب ڈالر سے پاکستان ریلوے ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ رواں سال شروع کیا جائے گا جس کی فزیبلٹی سٹڈی مکمل کر لی گئی ہے، ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن پر تین مرحلوں میں عملد ر آمد کیا جائے گا، اپ گریڈیشن منصوبے کے تحت کراچی ، کوٹری ، حید ر آباد میں 163کلومیٹر طویل نئی ریلوے لائن کی تعمیر کی تجا ویز زیر غور ہیں، اپ گریڈیشن کے تحت ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے لیے سہولیات کی فراہمی میں اضافہ اورمسافر ٹرین کی رفتار160کلومیٹرفی گھنٹے تک پہنچ جائے گی جس سے شہریوں کو تیزرفتار ریلوے کی سفری سہولیا ت میسر آئیں گی۔








