سی ڈی اے عوامی فلاح کے منصوبوںکو قبل از وقت مکمل، دیہی اور شہری علاقوں میں مزید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے، وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سی ڈی اے عوامی فلاح کے منصوبوںکو قبل از وقت مکمل کرے، سیکٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں درپیش مسائل کو مقامی قیادت کی شمولیت کے ذریعے جلد حل کیا جائے، سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ بھی وقت سے قبل مکمل کئے جائیں، شہر کے دیہی اور شہری علاقوں …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سی ڈی اے عوامی فلاح کے منصوبوںکو قبل از وقت مکمل کرے، سیکٹر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں میں درپیش مسائل کو مقامی قیادت کی شمولیت کے ذریعے جلد حل کیا جائے، سڑکوں کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ بھی وقت سے قبل مکمل کئے جائیں، شہر کے دیہی اور شہری علاقوں میں مزید واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت نے سی ڈی اے دفاتر کے دورہ کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ میئر اسلام آباد اور قائم مقام چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے وزیر مملکت کو بریفنگ دی۔ وزیر مملکت نے متعدد شاہراہوں کے منصوبوں سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ ، 7thایوینو انٹرچینج پراجیکٹ ،اسلام آباد ہائی وے کرال چوک پراجیکٹ، ایئر پورٹ چوک سے روات تک سڑک کی توسیع، مری روڈ کی توسیع اور بھارہ کہو بائی پاس کے منصوبے مقررہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کو سگنل فری کرنے کیلئے منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply