واشنگٹن۔ 16 اگست (اے پی پی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ترجمان شون رابرٹسن نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں سیف زون کے قیام سے متعلق ترکی اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر بتدیج عمل ہو گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں سیف زون کے قیام سے متعلق ترکی اور امریکا کے درمیان …
شام میں سیف زون کے منصوبے پر مرحلہ وار عمل درآمد ہوگا، پینٹاگان
واشنگٹن۔ 16 اگست (اے پی پی)امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے ترجمان شون رابرٹسن نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں سیف زون کے قیام سے متعلق ترکی اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر بتدیج عمل ہو گا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پینٹاگان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شام کے شمال مغرب میں سیف زون کے قیام سے متعلق ترکی اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے سے متعلق بعض کارروائیوں کا آغاز جلد کر دیا جائے گا۔ شون رابرٹسن نے کہا کہ اس وقت ہم اپنے ترک عسکری ہم منصبوں کے ساتھ مشترکہ رابطہ کاری مرکز کے حوالے سے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں اور سکیورٹی میکانزم پر عمل درآمد مرحلہ وار ہوگا۔









