دمشق ۔3جولائی (اے پی پی):شام میں پاکستان کے سفیر شاہد اختر نے کہا ہے کہ شام پاکستان میں صنعتی شعبہ کی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے۔ شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دمشق چیمبر آف انڈسٹری کے چیئرمین غزوان المصری سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت کے شعبوں میں تعاون کو ترقی دینے اور مشترکہ …
شام میں پاکستان کے سفیر کی دمشق چیمبر کے چیئرمین سے ملاقات، صنعت و تجارت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
دمشق ۔3جولائی (اے پی پی):شام میں پاکستان کے سفیر شاہد اختر نے کہا ہے کہ شام پاکستان میں صنعتی شعبہ کی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے۔ شامی خبر رساں ادارے سانا کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دمشق چیمبر آف انڈسٹری کے چیئرمین غزوان المصری سے ملاقات میں کیا ۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان صنعت و تجارت کے شعبوں میں تعاون کو ترقی دینے اور مشترکہ سرمایہ کاری اور شراکت داری کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ شام پاکستان میں ادویات ، طبی مواد ، جراحی کے آلات بشمول دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والے آلات کے ساتھ ساتھ زرعی آلات ، بھاری مشینری اور کھیلوں کے سامان کی تیاری میں اب تک کی گئی ترقی سے استفادہ کر سکتا ہے ۔
دمشق چیمبر کی عمارت میں ہونے والی ملاقات کے دوران غزوان المصری نے اس بات پر زور دیا کہ چیمبر پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے، اس کے علاوہ دمشق چیمبر دونوں ممالک کے تاجروں اور صنعت کاروں کے درمیان رابطے میں سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لیے ہر ضروری سہولت فراہم کرے گا ۔انہوں نے مختلف فورمز پر پاکستان کی طرف سے شام کی حمایت کو سراہا۔








