ماسکو۔ 18 ستمبر (اے پی پی) روسی فوج نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ روسی جنرل ولادیمیر ساوشینکو نے باغیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں تیزی لے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک نشریاتی بریفنگ میں کہا کہ اس صورتحال میں سیز فائر ڈیل کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس …
شام کی صورتحال بگڑ رہی ہے، روسی فوج کا انتباہ

مزید خبریں
ماسکو۔ 18 ستمبر (اے پی پی) روسی فوج نے کہا ہے کہ شام کی صورتحال مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ روسی جنرل ولادیمیر ساوشینکو نے باغیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ اپنے حملوں میں تیزی لے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک نشریاتی بریفنگ میں کہا کہ اس صورتحال میں سیز فائر ڈیل کی ناکامی کا ذمہ دار امریکا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حکومتی پوزیشنوں اور شہریوں پر پچپن حملے کیے جا چکے ہیں۔








