شام کی مدد کے لیے تیار ہیں ، ترکیہ کا اعلان

انقرہ۔9جنوری (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ شام کی جانب سے مدد کی درخواست کی گئی تو اس کے لئے تیار ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ترک وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ شمالی شام میں واقع شہر حلب میں جھرپوں کے بعد اگر شام نے مدد طلب کی تو ترکیہ ضروری تعاون فراہم کرے گا۔ ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قورتولموش نے انقرہ …

انقرہ۔9جنوری (اے پی پی):ترکیہ نے کہا ہے کہ شام کی جانب سے مدد کی درخواست کی گئی تو اس کے لئے تیار ہیں۔ العربیہ اردو کے مطابق ترک وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بریفنگ کے دوران کہا کہ شمالی شام میں واقع شہر حلب میں جھرپوں کے بعد اگر شام نے مدد طلب کی تو ترکیہ ضروری تعاون فراہم کرے گا۔ ترک پارلیمنٹ کے سپیکر نعمان قورتولموش نے انقرہ میں پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ ہم شام میں ہونے والی پیش رفت پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں۔ صورتحال انتہائی نازک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم حلب میں جھڑپوں کے فوری خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ شمالی شام میں واقع شہر حلب میں منگل اور بدھ کوہونے والی جھڑپوں کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوئےجبکہ ہزاروں شہری اپنے گھروں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے۔

مزید خبریں