شاہد خاقان عباسی مکمل اختیارات کے ساتھ مضبوط وزیراعظم ہوں گے‘ مسلم لیگ (ن) بہتر انداز میں ملکی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے، اکرم خان درانی

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مکمل اختیارات کے ساتھ مضبوط وزیراعظم ہوں گے‘ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو بہتر انداز میں ملکی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ کے اتحادی بھرپور ساتھ دیں گے‘ عمران خان سیاست میں نووارد ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے …

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مکمل اختیارات کے ساتھ مضبوط وزیراعظم ہوں گے‘ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو بہتر انداز میں ملکی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے۔ مسلم لیگ کے اتحادی بھرپور ساتھ دیں گے‘ عمران خان سیاست میں نووارد ہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نامزد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے والد بھی سیاست کرتے تھے‘ ان کا سیاست میں ایک نام تھا۔ اسی طرح شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم نواز شریف کے دیرینہ ساتھی اور سیاست میں ان کے شاگرد ہیں۔

Leave a Reply