شاہ سلمان کا بارسلونا حملوں پر ہسپانوی فرمانروا سے اظہار افسوس

ریاض۔ 19 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سپین میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد ہسپانوی فرمانروا فیلیپ ششم کو ٹیلیفون کیا اور بارسلونا کامریلز میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی بادشاہ سے بات چیت میں شاہ سلمان نے دہشت گردی کی واقعات کی شدید …

ریاض۔ 19 اگست (اے پی پی) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سپین میں ہونے والی دہشت گردی کے بعد ہسپانوی فرمانروا فیلیپ ششم کو ٹیلیفون کیا اور بارسلونا کامریلز میں دہشت گردی کے واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی بادشاہ سے بات چیت میں شاہ سلمان نے دہشت گردی کی واقعات کی شدید مذمت کی اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات میں زخمی ہونے والے شہریوں کی جلد صحت یابی کی بھی خواہش کا اظہار کیا۔بعد ازاں شاہ سلمان نے اسپین کے سابق بادشاہ خوان کارلوس کو بھی ٹیلیفون کیا اور ان سے بارسلونا میں وین کے ذریعے راہ گیروں پر حملے پر ان سے تعزیت کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز بارسلونا اور کامریلز میں ہونے والی دہشت گردی کے واقعات میں کم سے کم 14 افراد ہلاک 100 زخمی ہوئے تھے جبکہ زخمیوں میں 34 غیرملکی بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply