اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شبِ معراج حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس سے منسوب وہ عظیم الشان رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی ﷺ کو آسمانی رفعتوں سے سرفراز فرمایا اور امتِ مسلمہ کو ایمان، یقین اور عبادت کی عظیم دولت عطا کی۔ شبِ معراج کے بابرکت موقع پر قوم اور امتِ مسلمہ کے نام …
شبِ معراج ایمان، یقین اور عبادت کا عظیم پیغام دیتی ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ شبِ معراج حضور نبی کریم ﷺ کی ذاتِ اقدس سے منسوب وہ عظیم الشان رات ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب نبی ﷺ کو آسمانی رفعتوں سے سرفراز فرمایا اور امتِ مسلمہ کو ایمان، یقین اور عبادت کی عظیم دولت عطا کی۔
شبِ معراج کے بابرکت موقع پر قوم اور امتِ مسلمہ کے نام اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ رات ہمیں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور حضور اکرم ﷺ کے اعلیٰ مقام کا احساس دلاتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ واقعہ معراج حضور نبی کریم ﷺ کی عظمت، صبر اور استقامت کا روشن باب ہے جس سے امتِ مسلمہ کو یہ پیغام ملتا ہے کہ مشکلات کے بعد آسانی اور آزمائشوں کے بعد کامیابی ضرور آتی ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شبِ معراج امتِ مسلمہ کو اتحاد، بھائی چارے اور باہمی احترام کا درس دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں امت کو درپیش مسائل کا حل اسی صورت ممکن ہے جب ہم حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ اور تعلیمات کو مشعلِ راہ بنائیں اور آپس کے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہوں۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں امتِ مسلمہ کو شبِ معراج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے امن، اتحاد اور سربلندی نصیب فرمائے اور اس بابرکت رات کے طفیل دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت فرمائے۔








