شرجیل میمن کو مجازعدالت کی طرف سے جاری وارنٹس کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا ، ناانصافی کا تاثر درست نہیں،احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا، چیئرمین نیب اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احستاب عدالت کراچی کی طرف سے جاری کردہ وارنٹس کی بنیاد پرمعزز عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے …
شرجیل میمن کو مجازعدالت کی طرف سے جاری وارنٹس کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا ، چیئرمین نیب

مزید خبریں
شرجیل میمن کو مجازعدالت کی طرف سے جاری وارنٹس کی بنیاد پرگرفتار کیا گیا ، ناانصافی کا تاثر درست نہیں،احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا، چیئرمین نیب
اسلام آباد ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کی گرفتاری احستاب عدالت کراچی کی طرف سے جاری کردہ وارنٹس کی بنیاد پرمعزز عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی ۔ اس لئے کسی کے ساتھ ناانصافی کا تاثر درست نہیں۔ اب احتساب بلاامتیاز اور قانون کے مطابق ہوگا اور کسی قسم کا کوئی فرق کسی بھی بنیاد پر نیب روا نہیں رکھے گا۔ اس حقیقت کو پیش نظر رکھا جائے کہ شرجیل میمن کے خلاف ریفرنس مجاز عدالت کے پاس زیر سماعت ہے اور وارنٹس گرفتاری کا اجراءمجاز عدالت نے کیا جس پر نیب نے معزز عدالت کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قانون کے مطابق عملدرآمد کیا۔








