شزہ فاطمہ خواجہ کی کیرک وزارتی کانفرنس میں شرکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں،علاقائی تعاون پر گفتگو

بشکیک۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کرغستان کے دورے کے دوران کیرک وزارتی کانفرنس میں شرکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں انہوں نے علاقائی ڈیجیٹل تعاون، کنیکٹیویٹی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ جمعرات کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے …

بشکیک۔20نومبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کرغستان کے دورے کے دوران کیرک وزارتی کانفرنس میں شرکت سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں انہوں نے علاقائی ڈیجیٹل تعاون، کنیکٹیویٹی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ جمعرات کو وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے کیرک 24 ویں وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے علاقائی ڈیجیٹل تعاون، کنیکٹیویٹی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔ کانفرنس کے موقع وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی کرغزستان کے وزیر ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ سے ملاقات ہوئی۔ دونوں ممالک نے ڈیجیٹل تعاون اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے کراچی اور گوادر سب میرین کیبلز کے ذریعے بینڈوڈتھ کی پیشکش کی۔ کیرک فریم ورک کے تحت فائبر کنیکٹیویٹی کے مشترکہ راستوں پر بات چیت ہوئی۔ مشترکہ ٹیکنیکل کنیکٹیویٹی گروپ کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ سافٹ ویئر، کلاؤڈ اور سائبرسکیورٹی میں مشترکہ تربیتی پروگراموں پر اتفاق ہوا۔

پاک کرغز اسٹارٹپ بریج کے قیام اور مشترکہ ہیکاتھونز و ایکسچینج پروگراموں پر اتفاق ہوا ۔ مزید برّاں بشکیک میں وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ازبک وزیر سرمایہ کاری، صنعت و تجارت سے بھی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ڈیجیٹل تجارت اور خطے میں اسٹریٹجک کنیکٹیویٹی پر گفتگو ہوئی۔ کیرک ڈیجیٹل کوریڈور کے تحت پاکستان–ازبکستان فائبر لنک پر بات چیت ہوئی۔سستا بینڈوڈتھ، ڈیٹا سینٹرز اور علاقائی ڈیجیٹل ٹریڈ فلو بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ سافٹ ویئر، فِن ٹیک اور ای کامرس میں مشترکہ جے وی ماڈلز پر گفتگو ہوئی۔

انگلش اور روسی زبان کی بنیاد پر آؤٹ سورسنگ ماڈلز کے فروغ کی تجویز دی گئی۔ این آئی سیز اور ازبک آئی ٹی پارکس کے درمیان اسٹارٹ اپ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک نے سائبرسکیورٹی، ڈیجیٹل پالیسی اور مشترکہ ریگولیٹری فریم ورک پر تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔