شفاءفاﺅنڈیشن کی ٹیم کی سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین شفاءانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کی سربراہی میں شفاءفاﺅنڈیشن کی ٹیم نے جمعرات کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور بی آئی ایس پی کے دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی۔ شفاءفاﺅنڈیشن ٹیم کے دیگر ممبران میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراز حسن، لیڈ پارٹنرشپ ڈویلپمنٹ طارق خان اور پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ …

اسلام آباد ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین شفاءانٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر حبیب الرحمن کی سربراہی میں شفاءفاﺅنڈیشن کی ٹیم نے جمعرات کو بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور بی آئی ایس پی کے دیگر سینئر حکام سے ملاقات کی۔ شفاءفاﺅنڈیشن ٹیم کے دیگر ممبران میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر فراز حسن، لیڈ پارٹنرشپ ڈویلپمنٹ طارق خان اور پبلک ہیلتھ سپیشلسٹ ڈاکٹر خدیجہ اظہر شامل تھیں۔ ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی اور شفاءفاﺅنڈیشن کے مابین بی آئی ایس پی مستحقین کی صحت اور غذائیت پر شراکت داری کے قیام اور تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اپنے ابتدائیہ کلمات میں سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کہا کہ اپنے موجودہ اقدامات کو مستحکم کرنے کیساتھ ساتھ بی آئی ایس پی اپنے مستحقین کی فلاح و بہبود کیلئے دیگر اداروں کیساتھ تعاون اور شراکت داری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ شفاءفاﺅنڈیشن کیساتھ شراکت داری بی آئی ایس پی مستحقین کی صحت اور غذائیت کے معیار کو بہتر کرنے میں بی آئی ایس پی کی مدد کرے گی۔ شفاءفاﺅنڈیشن ٹیم نے بلوچستان، فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے دور دراز علاقوں میں جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply