شنکیاری میں زمین کا تنازعہ ، قاتل گرفتار

مانسہرہ پولیس نے تھانہ شنکیاری کی حدود تمبری میں اراضی کے تنازع پر پیش آنے والے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر لیا۔

مانسہرہ۔ 29 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے تھانہ شنکیاری کی حدود تمبری میں اراضی کے تنازع پر پیش آنے والے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ شنکیاری کی حدود تمبری میں اراضی کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او تھانہ شنکیاری عاصم بخاری نے ٹیم کے ہمراہ دور دراز اور دشوار گزار علاقہ میں مسلسل کارروائیاں کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزمان میاں منشی اور گل کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ میں مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔