اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے ملاقات کی۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہارکیا۔ملاقات میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے تجاویز کو نوٹ کیا اور …
شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، سردارعثمان بزدار

مزید خبریں
اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی نے ملاقات کی۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی قیادت پرا عتماد کااظہارکیا۔ملاقات میں حلقے کے مسائل، فلاح عامہ کے منصوبوں اور ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔فیصل خان نیازی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے تجاویز کو نوٹ کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شورمچانے والے پاکستان کی ترقی کے دشمن ہیں،اپوزیشن جماعتوں کے پاس کرپشن بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آج بھی سب سے مقبول جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پہلے دن سے روڑے اٹکائے اور آج بھی اپوزیشن جماعتیں خوشحالی کے سفر کو روکنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جو مرضی کرلے،کرپٹ عناصر کا احتساب ہوکر رہے گا،عوامی نمائندوں کی عزت میں کمی نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے جائز کام ہر صورت ہوں گے،میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں -فیصل خان نیازی نے کہا کہ آپ کی قیادت اور پالیسیوں پر پورا اعتماد ہے اورآپ کے ساتھ ہیں –








