شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی،سویابین اور گندم کے نرخوں میں کمی

شکاگو ۔ 24 مئی (اے پی پی) شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسم کے باعث نئی فصل جلد آنے کے امکانات ہیں۔ بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل جولائی کیلئے مکئی کے سودے 5.25 سینٹ کم ہوکر 3.70 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔ سویابین کے جولائی کیلئے سودے 7 سینٹ کم ہوکر 9.49 ڈالر …

شکاگو ۔ 24 مئی (اے پی پی) شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں مکئی کے نرخوں میں 1 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جس کی وجہ بہتر موسم کے باعث نئی فصل جلد آنے کے امکانات ہیں۔ بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے سے قبل جولائی کیلئے مکئی کے سودے 5.25 سینٹ کم ہوکر 3.70 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔ سویابین کے جولائی کیلئے سودے 7 سینٹ کم ہوکر 9.49 ڈالر فی بشل سے زیادہ رہے۔گندم کے اسی ماہ کیلئے سودے 4.5 سینٹ کمی کے ساتھ 4.30 ڈالر فی بشل کے قریب رہے۔

Leave a Reply