شہری ہوا بازی کے مشیر سردار مہتاب احمد خان کا شاہین ایئر فلائنگ کا تربیتی طیارہ سہنسا کے قریب گر کر تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) شہری ہوا بازی کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے فیصل آباد میں شاہین ایئر فلائنگ کے تربیتی طیارہ سہنسا کے قریب گر کر تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں پائلٹ اور تربیتی پائلٹ جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے دونوں پائلٹوں کے درجات کی بلندی اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ جمعہ کو …

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) شہری ہوا بازی کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے فیصل آباد میں شاہین ایئر فلائنگ کے تربیتی طیارہ سہنسا کے قریب گر کر تباہ ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس میں پائلٹ اور تربیتی پائلٹ جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے دونوں پائلٹوں کے درجات کی بلندی اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ جمعہ کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ فلائٹ سیفٹی کی ذمہ داری تھرڈ پارٹی کو سونپنے کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے 20 جنوری کو پی آئی اے کی اسلام آباد مدینہ پرواز میں گنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے کی خبروں کا بھی نوٹس لیا اور کہا کہ ایوی ایشن رولز اور سروس کے معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سول ایوی ایشن کو ہدایت کی کہ فلائٹ سیفٹی کو ہر صورت عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply