اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صحت اور علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وکیل سلیمان صفدر کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں جیل کی تمام سہولتوں کا تفصیلی ذکر موجود ہے جس سے قیدِ …
صحت اور علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے ،اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، سینیٹر رانا ثناء اللہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صحت اور علاج ہر انسان کا بنیادی حق ہے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ وکیل سلیمان صفدر کی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں جیل کی تمام سہولتوں کا تفصیلی ذکر موجود ہے جس سے قیدِ تنہائی کے بیانیے کی نفی ہوتی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سلیمان صفدر نے جیل میں تین گھنٹے سے زائد وقت گزار کر ناشتے، لنچ، میڈیکل سہولتوں اور مشاورت سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیا اور اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے سلیمان صفدر اور جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹس کو یکساں قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے یہ نہیں کہا کہ ان کا علاج نہیں کرایا گیا بلکہ انہوں نے صرف فراہم کردہ علاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی شکایت کی گئی انہیں علاج کی سہولت فراہم کی گئی اور آنکھ کی تکلیف پر انہیں پمز بھی لے جایا گیا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس معاملے پر سیاست کرنا مناسب نہیں، اگر حکومت یا جیل انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں کی صحت پر سیاست کرنا جرم ہے تو علاج اور قید کے معاملے پر سیاست کرنا بھی جرم ہی سمجھا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پمز وفاق کا سب سے بڑا طبی ادارہ ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کسی اور بہتر ڈاکٹر سے بھی معائنہ کرایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ سلیمان صفدر کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے سپریم کورٹ نے حکومت کو ہدایات دی ہیں اور اٹارنی جنرل نے عدالت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔رانا ثناء اللہ نے لیڈر آف دی اپوزیشن اور دیگر اپوزیشن ارکان سے اپیل کی کہ کسی کی صحت پر سیاست نہیں ہونی چاہئے اور جو اصول حکومت پر لاگو کئے جاتے ہیں وہی اپوزیشن پر بھی لاگو ہوتے ہیں۔








