اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 ارب 6 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے …
صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت 8 ارب 6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے مجموعی طور پر اب تک 8 ارب 6 کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 48 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ای پی آئی پروگرام کے لئے 6 ارب 56 کروڑ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ پروگرام کے لئے ایک ارب 20 کروڑ، این آئی ایچ میں ویکسین کی سپلائی کے لئے 93 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔








