صحت کے شعبے کےلئے 10ارب 78 کروڑ روپے جاری

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کے شعبے کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طورپر اب تک 10 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کے فندز جاری کر دیئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 ارب 27 …

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کے شعبے کے ترقیاتی کاموں کےلئے مجموعی طورپر اب تک 10 ارب 78 کروڑ روپے سے زائد کے فندز جاری کر دیئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 14 ارب 27 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

مزید خبریں