اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور کورو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے صحت کے شعبے کے سب سے بڑے بحران کے پیش نظر تحقیق کے شعبے میں معاونت اور فروغ کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے اور اس ضمن میں اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے مابین تعاون اور رابطہ کاری انتہائی اہمیت اختیار کر …
صحت کے شعبے کے سب سے بڑے بحران کے پیش نظر تحقیق کے شعبے میں معاونت اور فروغ کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اور کورو نا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے صحت کے شعبے کے سب سے بڑے بحران کے پیش نظر تحقیق کے شعبے میں معاونت اور فروغ کے لئے اقدامات کی اشد ضرورت ہے اور اس ضمن میں اکیڈیمیہ اور انڈسٹری کے مابین تعاون اور رابطہ کاری انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چئرمین سینیٹ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور اور ادویہ ساز کمپنی ایمسن کے مابین تحقیق اور معاونت کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے بعد کیا۔ تقریب میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم اور ایمسن کے چیف اپریٹنگ آفیسر بریگیڈئیر ریٹائرڈ اکرام الحسن نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج ہمیں جن حالات کاسامنا ہے اسکا تقاضا ہی یہی ہے کہ ہم ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے مسلے پر قابو پانے کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میڈیکل شعبے سے وابستہ محققین اور ماہرین کرو نا وائرس پر قابو پانے کے لئے کوشاں ہیں اور تمام پہلوو¿ں کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن ضرورت اس بات کی بات کی ہے کہ اس تمام عمل کی اعلی سطح پر سرپرستی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کو اس سلسلے میں موثر کردار ادا کرنا ہوگا اور آج کا یہ ایم او یو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پارلیمان چاہتا ہے کہ اس مسلے پر تحقیق کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید اکرم نے چئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انکی کاوشوں سے اکیڈمیہ اور دوا سازی کے شعبے کی بہترین کمپنی ایمسن کو تحقیق کے شعبے میں معاونت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدام اٹھانے میں مدد ملی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر دلاور خان، خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔








