اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) صدرآزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے پاکستان کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتا ہے ، آزاد کشمیر کی دھرتی مجاہدوں ، غازیوں اور سرفروشوں کی سرزمین ہے دشمن کی یہ بھول ہے کہ وہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں خاموش کر دے گا یا جموں و کشمیر …
صدرآزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان کا برنالہ بم دھماکے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج عقیدت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 جولائی (اے پی پی) صدرآزاد کشمیر صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں سے پاکستان کو کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی حمایت سے نہیں روک سکتا ہے ، آزاد کشمیر کی دھرتی مجاہدوں ، غازیوں اور سرفروشوں کی سرزمین ہے دشمن کی یہ بھول ہے کہ وہ بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں خاموش کر دے گا یا جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی تحریک کو کچل دے گا ۔ آزاد کشمیر کے چھمب سیکٹر میں دھماکہ اور اُس کے نتیجہ میں پاک فوج کے پانچ جوانوں کی شہاد ت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت ایک عرصہ سے 2003 ءکے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو بلا جواز نشانہ بنا رہا ہے اوراس واقعہ میں بھارت کے ملوث ہونے کو خارج از امکان نہیں قرار دیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ چھمب سیکٹر کے افسوسناک واقعہ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ بھارت خطہ میں امن و استحکام کا سب سے بڑا دشمن ہے جس کی دہشتگردانہ کارروائیوں سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیری نشانہ بن رہے ہیں ۔








