اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) دنیا کے معروف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کے موجودہ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین نہ صرف ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر ا ہے بلکہ دنیا کی بڑی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت بن چکی ہے۔بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی چین کی انیسویں کا نگریس سے سیکرٹری جنرل شی جن پنگ کے خطاب پر تبصرہ کرتے …
صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین نہ صرف ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر ا ہے بلکہ دنیا کی بڑی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت بن چکی ہے‘تجزیہ کار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 اکتوبر (اے پی پی) دنیا کے معروف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین کے موجودہ صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین نہ صرف ایک عالمی لیڈر کے طور پر ابھر ا ہے بلکہ دنیا کی بڑی اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت بن چکی ہے۔بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی چین کی انیسویں کا نگریس سے سیکرٹری جنرل شی جن پنگ کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی ایم ایف چائنا کے چیف نمائندہ الفرڈ شپکے نے چائنا ڈیلی کو بتایا کہ چین کا ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ اور اوپن مارکیٹ کا فیصلہ کن کردار نہ صرف نقصانات کو کم کردیگا بلکہ وسائل میں بھی بہتری لائیگا۔بنک فار انٹر نیشنل سٹلمنٹ کے سابق سینئر اکانومسٹ ہربرٹ پوئنشے نے گلوبلائزیشن کیلئے چینی عزم کو سراہتے ہوئے اخبار کو بتایا کہ مستحکم اور خوشحال چین گلوبلائزیشن،صاف ماحول اور عالمی امن کیلئے پر عزم ہے۔ چیئر مین شی جن پنگ کے خطاب میں ون ڈور پالیسی کو جاری رکھنے کے حوالے سے چین کے عزم سے نہایت خوشی ہو ئی۔








