اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے، مادر وطن سے اس عفریت کے خاتمہ کی ضرورت ہے، بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، حکومت اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب اکیلا یہ جنگ نہیں جیت سکتا، وہ بدعنوانی کے خاتمہ …
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے، مادر وطن سے اس عفریت کے خاتمہ کی ضرورت ہے، بدعنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، حکومت اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، نیب اکیلا یہ جنگ نہیں جیت سکتا، وہ بدعنوانی کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر معاشرہ کے تمام طبقات پر زور دیتے ہیں کہ بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر ایوان صدر سے جاری ہونے والے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے کنونشن برائے انسداد بدعنوانی کی 31 اکتوبر 2003 ءمیں توسیع کے بعد یہ دن ہر سال 9 دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد مالیاتی جرائم کے خلاف عوام میں آگاہی بیدار کرنا ہے۔یہ دن نہ صرف پاکستان کے عوام بلکہ دنیا تمام اقوام کو بدعنوانی کے اثرات کی یاددہانی کراتا ہے ، اس لعنت سے کوئی ملک پاک نہیں ، یہ تمام معاشروں کیلئے ایک خطرہ ہے۔








