صدرمملکت ممنون حسین کی سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدرمیں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی سے ملاقات کے دروان کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب ایک اہم مسلم …

اسلام آباد ۔ 24 مارچ (اے پی پی) صدرمملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ پاکستانی سرزمین حرمین کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہروقت تیار ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات جمعہ کو ایوان صدرمیں سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی سے ملاقات کے دروان کہی۔صدر مملکت نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ سعودی عرب ایک اہم مسلم ملک ہے اور پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔اس لیے ہر پاکستانی کے دل میں سعودی عرب اور سعودی عوام کے لیے بے پناہ محبت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات جذبہ ایمانی اورمشترکہ مفادات کی وجہ سے بہت گہرے ہیں۔

Leave a Reply