صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا ایوان صدر میں میڈیا اورایوان صدردیکھنے کیلئے آنیوالے شہریوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ایوان صدرکوعوام کیلئے کھولنے کا مقصد ایوان صدر اورعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، ہماری دعوت پر ایوان صدرآنے والے لوگوں کاخیرمقدم کرتا ہوں، تاریخی نوعیت کی اشیاءاوردستاویزات کوبھی ایوان صدر میں عوام کیلئے رکھنا چاہتے ہیں ،کسی کا مخالف نہیں ، صدرکا عہدہ وفاق کی علامت ہے، ایوان صدرکے دفاتر کو بھی عوام کیلئے …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ ایوان صدرکوعوام کیلئے کھولنے کا مقصد ایوان صدر اورعوام کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہے، ہماری دعوت پر ایوان صدرآنے والے لوگوں کاخیرمقدم کرتا ہوں، تاریخی نوعیت کی اشیاءاوردستاویزات کوبھی ایوان صدر میں عوام کیلئے رکھنا چاہتے ہیں ،کسی کا مخالف نہیں ، صدرکا عہدہ وفاق کی علامت ہے، ایوان صدرکے دفاتر کو بھی عوام کیلئے کھولنے کی خواہش ہے، ایوان صدر میں طلباءکے مطالعاتی دوروں کاخیرمقدم کرتے ہیں، دروازے کھلے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ہفتہ کو یہاں ایوان صدر میں میڈیااورایوان صدردیکھنے کیلئے آنیوالے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خاتون اول ثمینہ علوی بھی اس موقع پر صدرمملکت کے ہمراہ تھیں۔صدر مملکت نمازظہر کے بعد ایوان صدر میں آنیوالے لوگوں سے گھل مل گئے۔شہریوں نے اس موقع پر صدر کا فقیدالمثال خیرمقدم کیا،اس موقع پرمیڈیا اورشہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ وہ آج یہاں آنیوالے شہریوں کاخیرمقدم کرتے ہیں،

مزید خبریں