اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے منگل کو اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی خوشگوار قریبی تعلقات قائم ہیں، ہمارے تعلقات باہمی اعتماد اور …
صدرممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارتی انتخابات میںدوبارہ منتخب ہونے پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 مارچ (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے صدارتی انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کو دلی مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے منگل کو اپنے تہنیتی پیغامات میں کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستانہ اور تعاون پر مبنی خوشگوار قریبی تعلقات قائم ہیں، ہمارے تعلقات باہمی اعتماد اور اہم بین الاقوامی و علاقائی معاملات پر یکساں مو¿قف کی مستحکم بنیادوں پر استوار ہیں۔ تہنیتی پیغام میں کہا گیا کہ پاکستانی قیادت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے رشین فیڈریشن کی قیادت کے ساتھ قریبی کام کی خواہاں ہے۔








