صدرِ مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز ”نشانِ امتیاز“ (ملٹری) سے نوازا نیول چیف کو یہ ایوارڈ انکی طویل خدمات، غیر معمولی قابلِ ستائش کار کردگی اور فرائض سے اعلیٰ لگن کے اعتراف میں دیا گیا اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود …
صدرِ مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز ”نشانِ امتیاز“ (ملٹری) سے نوازا

مزید خبریں
صدرِ مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز ”نشانِ امتیاز“ (ملٹری) سے نوازا
نیول چیف کو یہ ایوارڈ انکی طویل خدمات، غیر معمولی قابلِ ستائش کار کردگی اور فرائض سے اعلیٰ لگن کے اعتراف میں دیا گیا
اسلام آباد ۔ 30 اکتوبر (اے پی پی) صدرِ مملکت ممنون حسین نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ملک کے سب سے بڑے عسکری اعزاز ”نشانِ امتیاز“ (ملٹری) عطا کر دیا۔ اس سلسلہ میں پیر کو ایوانِ صدر پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ نیول چیف کو یہ ایوارڈ ان کی طویل خدمات، غیر معمولی قابلِ ستائش کار کردگی اور فرائض سے اعلیٰ لگن کے اعتراف میں دیا گیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اپنی تمام ذمہ داریوں کی ادائیگی کے علاوہ قائدانہ صلاحیتوں، اعلیٰ کردار، قابلِ ذکر پیشہ وارانہ قابلیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے اپنی مثالی کارکردگی سے ماتحتوں میں ہمیشہ ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کرکے پاک بحریہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے 1981ءمیں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے ابتدائی تربیت رائل نیول کالج ”ڈارٹ متھ“ انگلینڈ سے حاصل کی۔ کمیشنگ کے موقع پر انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی سے اعزازی شمشیر حاصل کی۔ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو مختلف کمانڈ اینڈ اسٹاف عہدوں پر کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔








