صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان کی آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہبھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے ریاستی دہشت گردی اور طاقت کا بے جا استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جائز جدوجہد سے نہیں روک سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہبھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے لیے ریاستی دہشت گردی اور طاقت کا بے جا استعمال کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کبھی بھی کشمیریوں کو حق خودارادیت کے حصول کے لیے کی جانے والی جائز جدوجہد سے نہیں روک سکتا ۔ ان خیالات کا اظہار صدر نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے کنوینئر سید فیض نقشبندی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے صدر آزاد جموں و کشمیر سے آج کہاںصدارتی بلاک کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میںملاقات کی ہے ۔ سید فیض نقشبندی نے صدر گرامی کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور ظلم کی ایک نئی لہر برپا کر رکھی ہے ۔ اور وہ وہاں پرُ امن احتجاج کرنے والے بے گناہ کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ اور ان کی غیر قانونی طریقے سے گرفتاری کی جار ہی ہیں۔

مزید خبریں